نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حکام نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بہار کے اضلاع کاتہار موتہاری جہاں برد اور آروال میں پیش آئے ،طوفانی بارشوں کے باعث ریاستی انتظامیہ نے سیلاب الرٹ بھی جاری کردیا ہے ۔