اسلام آباد(نمائندگان) مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، ٹنڈوالہ یار، لورالائی اور ملک کے دیگر شہروں میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔شرکا نے کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی ظلم کے خلاف بینر اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے ، مظاہرین نے مودی حکومت اور بھارتی فوج کے خلاف نعرے لگائے ۔اسلام آباد میں مقیم مقبوضہ کشمیر کے خاندانوں نے گزشتہ روز ڈی چوک میں شدید احتجاج کیا۔ مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔راولپنڈی میں جماعت اسلامی پی پی 17کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر مظاہر کیا گیا۔ ٹنڈوالہ یار میں سکول کے طلبا نے ریلی نکالی۔ کوئٹہ پریس کلب کے باہر بھی سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ ہوا۔لورالائی میں عیسائی برادر ی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ میں بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ملکانہ موڑ کے طلبا نے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی۔ بھمبر آزاد کشمیرمیں اقوام متحدہ کے مبصردفترکے سامنے بڑااحتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ بھارت کیخلاف مظاہرے