دبئی(آن لائن) متحدہ عرب امارات میں بھی بھارتی ہندو مسلمانوں دشمنی پر اتر آئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے ہندو متحدہ عرب امارات میں کاروباری اور تجارتی شعبوں پر پوری طرح قابض ہو چکے ہیں۔ بیشتربھارتی ہندو اپنی مضبوط مالی حیثیت اور انتظامی عہدے کا فائدہ اٹھا کر صرف ہم وطن ہندوؤں کو ہی نوکریاں دیتے ہیں جبکہ اپنی متعصبانہ سوچ کی بنا پر پاکستانی اور بھارتی مسلمانوں کو نوکریاں دینے سے انکار کر دیتے ہیں۔ امارات میں بھارتی ہندوئوں کی مسلمانوں کیساتھ دشنی پر مبنی سلوک کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے ۔ ایک بھارتی مسلمان نے اپنے ایک ہم وطن ہندو کو نوکری کیلئے درخواست دی تو اس نے جواب دیا کہ ’’پاکستان دفع ہو جاؤ‘‘۔قبل ازیں دبئی کی ایک معروف مالیاتی کمپنی کے فنانس مینجر متیش ْدیشی کی جانب سے اپنی ایک پوسٹ میں کورونا کے مسلمان مریضوں کو خوفناک تباہی پھیلانے والے جہادی قرار دیا تھا۔