پشاور( شہزادہ فہد ) بھارتی ٹی وی چینل بوکلاہٹ کا شکار ہوگئے ، پولیس ٹرینگ کالج ہنگو کے ایک ٹرینی کی بنائی جانے والی ویڈیو نے انڈیا ٹی وی پر ہلچل مچادی،پی ٹی سی ہنگو کے ٹرینی پولیس اہلکار محرم کی ڈیوٹی کیلئے مختلف شہروں کیلئے روانہ ہورہے تھے جنھوں نے اپنی ویڈیو بنائی تاہم انڈین ٹی وی چینلز نے ویڈیو میں موجود پولیس اہلکاروں کو لائن آف کنٹرول پر حملہ کرنے والے مجاہدین قرار دیا۔سوشل میڈیا پر انڈیاچینل،آ ج تک اوردیگربھارتی ٹی وی چینل پرچلائی جانے والی ویڈیو کو شیئر کیا جارہا ہے ۔ انڈین میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فوجی دستوں کو بھیجے جانے کا وایلہ کیا جارہا ہے ۔انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ باغ اور کوٹلی سیکٹر کے نزدیک 2 ہزار سے زائد فوجیوں کی تعنیاتی کی گئی ہے ۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ سے 30 کلومیٹردور پاکستانی آرمی کی تعنیاتی کردی گئی ہے ، ویڈیو میں بتایا گیا کہ یہ بڑا ہی خوفناک منظر ہے ، بے حد ڈراونی تصویر ہے ،ہرکسی کے کاندھے پر کلاشنکوف ہے اور کمر پر بیگ ہیں جن میں بم اور باردور بھر ے ہوئے ہیں، ویڈیو میں سنسنی پھیلانے کے لئے بتایا جارہا ہے کہ یہ لوگ کیا کرنے جارہے ہیں؟ ان لوگوں کو ہندوستان کے خلاف لڑنے کیلئے تیار کیا گیا ہے ، ہتھیاروں سے لیس ہیں اور مشن کشمیرکیلئے تیار ہیں اور انکو کشمیر میں تباہی کیلئے بھیجا جارہا ہے ، ان کی تعداد ہزاروں کے قریب ہے ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آنے والے دنوں میں بہت بڑی تباہی مچ رہی ہے دوسری جانب حقیقت کچھ اور نکلی دراصل ویڈیو پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کی ہے جہاں پولیس اہلکار محرم ڈیوٹی کیلئے جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔