اسلا م آ با د (آن لائن) ایو دھیا میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 26برس مکمل ہوگئے ۔ اس سانحہ پر امت مسلمہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں،بھارت کے شہر ایودھیا میں6دسمبر1992ء کو ہزاروں ہندو جنونیوں نے سولہویں صدی کی عظیم ترین مسجد کو شہید کر دیا تھا۔ واقعہ کے بعد بھارت میں بدترین مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے تھے جس کے نتیجے میں تین ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ۔بابری مسجد کی شہادت کے بعد بھارت میں ہندو ہر برس 6دسمبر کو یوم فتح جبکہ پوری امت مسلمہ یوم سوگ مناتی ہے ۔