نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت شہر نوئیڈا میں باراتیوں کے ڈانس کے باعث گندے نالے پر بنا ہوا پل ٹوٹ گیا اور دولہا گندے نالے میں جا گرا۔ واقعہ نوئیڈا شہر میں پیش آیا جہاں بارات گندے نالے پر بنے پل پر سے گزر رہی تھی کہ اس دوران دولہا اور باراتیوں نے جوش میں آ کر ڈانس کرنا شروع کر دیا اور کمزور پل وزن نہ سہار سکا اور ٹوٹ گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دولہا کے علاوہ بھی کچھ افراد نالے میں گرے تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔