نئی دہلی(آن لائن)بھارت میں ایک ٹرک شادی کیلئے لگائے گئے ایک خیمے پر چڑھ دوڑا جسکے نیتجے میں 8افراد کچل کر ہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ریاست اتر پردیش کے ضلع لاکھیسر ائے میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے لگائے شادی کے خیمے پر چڑھ دوڑا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔