سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے 25ہزار کنال اراضی ہتھیانے کیلئے آپریشن شروع کردیا ،متعدد گھر مسمار کر دیئے گئے سینکڑوں کشمیری دربدر ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پہلگام کے جنگلات میں مسلمان قبائل5 نسلوں سے آبادہیں جنہیں دربدر کیا گیا ،مقبوضہ کشمیر ہا ئی کورٹ نے تین کشمیریوں کی پی ایس اے کے تحت قید کا حکم منسوخ کرکے رہائی کا حکم دیا ہے ،رشید احمد شاہ ، ماجد علی مٹو اور امیر حسین بٹ کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گزشتہ سال قید کیا گیا تھا،کورونا سے مزید 5شہری ہلاک ہو گئے ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے جنوبی کشمیر میں گجر بکروال قبائلی خاندانوں کے سینکڑوں گھر مسمار کر کے 25 ہزار کنال اراضی خالی کرانے کا آپریشن شروع کر دیا ہے ، سینکڑوں گھروں کے منہدم ہونے کے بعد مسلمان گجر بکروال قبا ئل کے سینکڑوں خاندان اب سخت سردی اور جنگلی جانوروں سے محفوظ رہنے کے لیے در در بھٹک رہے ہیں۔