بیجنگ(آن لائن) چینی صدر شی جن پنگ نے سائنس اور ٹیکنالوجی بیجنگ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام پاکستانی طلبا کا خیر مقدم کیا اور ان کے خط کا جواب دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی ، چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستانی طلبہ کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں طلبا سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا پاکستانی طلبہ اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بات چیت کریں اور تمام ممالک کے نوجوانوں سے رابطے کو فروغ دینے اور انسانیت اور ایک معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردارادا کریں ۔