نیویارک ( بیورو رپورٹ) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے دنیا کی کوئی طاقت عمران خان کا راستہ نہیں روک سکتی، کشمیر کے مسلے کو عالمی سطح پر جسطرح موجودہ حکومت نے اُجاگر کیا ہے ماضی میں اسکی نظیر نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک میں تحریک انصاف اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی بھارت جسطرح کشمیر میں نسل کشی کر رہا ہے بڑی طاقتوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ مداخلت کریں اور بھارت کو ظلم و ستم کا پہاڑ توڑنے سے روکیں ۔