بیروت (نیٹ نیوز)لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سابق عہدیدار علی حاطوم دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع علاقے میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔لبنان کی سرکاری خبررساں ایجنسی این این اے نے اس اطلاع کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ان کی موت کی فوری طور پر تحقیقات شروع کردی ہے ۔