بیروت (این این آئی)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خونی دھماکوں میں ہلاک ہونے والی ڈچ سفیر جان والٹ مینس کی اہلیہ 55 سالہ ہیڈ وِگ وٹمس مولر نے گردے عطیہ کر کے 2افراد کی جان بچا لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مرنے سے پہلے ڈچ سفیر کی اہلیہ نے اپنے گردے عطیہ کرنے کی وصیت کی تھی اور کہا تھا کہ اگر کسی مریض کو اس کے گردوں کی ضرورت پڑے تو میرے مرنے کے بعد میرے گردے اسے عطیہ کر دینا۔