سرینگر (92نیوز رپورٹ ،کے پی آئی ) بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کرتے ہوئے سری نگر کے علاقے رام باغ میں 3نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔واقعہ کیخلاف کل ہڑتال کی جائے گی۔بھارتی فورسز نے 6کشمیریوں کو گرفتار کرلیاجبکہ محبوبہ مفتی کو پھر نظر بند کردیاگیا۔ بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے مسلح افواج کو مناسب فیصلے لینے کا پورا حق دیا۔