شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین ملک محمد اسلم بلوچ سے صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے ملاقات کی ہے جس میں 13جولائی کو ہونیوالی حکومت مخالف تاجروں کی ہڑتال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ شیخوپورہ کی تاجر برادری 13جولائی کو ہونیوالی ہڑتال کا حصہ نہیں بنے گی۔