واشنگٹن(اے ایف پی)امریکہ نے تجارتی تنازعے پر چین کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔وائٹ ہائوس اکنامک کونسل کے سربراہ لیری کڈلوو نے کہا ہے کہ امریکہ کے سیکرٹری خزانہ سٹیون مینوچن نے اعلیٰ چینی حکام کو مذاکرات کیلئے دعوت نامہ ارسال کر دیا ہے ۔رائٹر نے فاکس بزنس نیٹ ورک کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2افرادہماری اس کوشش کو جانتے ہیں کہ مینو چن نے چین کے نائب صدر لیو ہی سمیت اپنے ہم منصب کو دعوت نامہ ارسال کیا ہے ۔جو چین کے صدر شی جن پھنگ کے اعلیٰ اقتصادی مشیر ہیں اور وہ آئندہ ہفتوں میں ہونے والے مذکرات میں شامل ہونگے ۔ یاد رہے امریکہ نے مذاکرات کی یہ دعوت اس وقت دی ہے جب وہ چینی مصنوعات پر مزید 200ارب ڈالر کی درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا عندیہ دے رہا تھا۔دریں اثئا چین نے امریکہ کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش خیر مقدم کیا ہے چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گائو فینگ نے اپنی باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ چین کو یقین ہے کہ تجارتی جنگ میں کسی بھی فریق کے حق میں نہیں ہے ۔