سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)فن لینڈ کے پاکستان میں تعینات سفیر ہیری کامرینن نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے دومیان تجارت کو فروغ دینے کے وسیع تر مواقع موجود ہیں جن میں اضافہ کیلئے تجارتی وفود کا تبادلہ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ فن لینڈ ایک چھوٹا ملک تھا تاہم اس میں ٹیکنیکلی صلاحیتیں مختلف شعبوں میں موجود ہیں جس کی بناء پر ان کے ملک میں اقصادی طور پر استحکام حاصل ہے ۔ انہوں نے پاکستان سے تعلیم کے حصول کیلئے فن لینڈ میں آنے والے طالب علموں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قابلیت سے نہ صرف فن لینڈ بلکہ پوری یورپی کمیونٹی کے تمام ممالک ان کی اہلیت سے بھرپور فائد ہ اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریسرچ کے شعبوں پر توجہ دے کر ترقی کے مواقع کئے جاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فن لینڈ فن لینڈ کے پاکستان میں تعینات سفیر ہیری کامرینن نے سیالکوٹ چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری میں مقامی صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔