اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے زیر اہتمام بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کیخلاف آج (14اگست ) راولپنڈی سے ڈی چوک اسلام آباد تک احتجاجی ریلی نکالی جا ئیگی،ریلی کی قیادت تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ووزرا کریں گے ۔پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے طور پر منانے کاعلان کر رکھا ہے ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی آفس میں اہم اجلاس ہو اجس کی صدارت تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کی ۔اجلاس میں ڈاکٹر بابر اعوان، افتخار درانی، علی امین گنڈا پور اور سینئر قیادت نے کی شرکت کی ۔