لاہور(نمائندہ خصوصی سے )محکمہ داخلہ پنجاب نے تھیٹرز اور سینما گھروں میں فحاشی کے خلاف کئے گئے اقدامات کی بابت رپورٹ طلب کر لی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان پورٹل پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں موجود سینما گھروں میں دکھائی جانے والی فلموں کے علاوہ تھیٹرز میں زیر نمائش ڈراموں میں بولے جانے والے فحش جملوں اور فحش حرکات کی نشاندہی کئے جانے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے از سر نو ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت صوبہ بھر کے ضلعی حکام سے اس بابت رپورٹ طلب کی ہے ۔ جو ترجیحی بنیادوں پر محکمہ داخلہ کو ارسال کی جائے گی۔