لاہور(نامہ نگار، جنرل رپورٹر) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری محمداجمل بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عمرفاروق ودیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عمرفاروق نے صوبائی وزیر کو مدر اینڈ چائلڈہسپتالوں اوروزیراعظم صحت اقدامات کے تحت آٹھ اضلاع کے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیاجائے ۔ مدر اینڈ چائلڈہسپتالوں کی تعمیرکے بعدماں اوربچے کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بہترین طبی سہولیات میسرآئیں گی۔