لاہور(سپورٹس رپورٹر )چوتھے ترک پلاسٹ ویٹرن کوالیفائی راؤنڈ گولڈ کپ کے میچ میں ہجویری سپورٹس نے انکم ٹیکس کو 3 وکٹوں سے چت کر دیا۔سٹیگ گراؤنٖڈ پر انکم ٹیکس نے پہلے کھیلتے ہوے 18.5 اووروں میں4وکٹوں پر180رنز بنایٗ۔خرم صدیق32،منیر شاہ23 اورنصیر بھٹی نے 49رنز بنایٗ۔احمد یار،افضل بشیر،مرزا شہباز بیگ اورمیاں نصیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہجویری سپورٹس نے مطلوبہ ہدف7 وکٹوں پر181 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔احمد میر75،میاں مبین41 اور مرزا شہباز بیگ نے 20(ناٹ آؤٹ) رنز بنایٗ۔نبیل احمد نے 38 رنز دے کر تین جبکہ قدیر خان،زاہد خان اور محسن ظہیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔احمد میر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔محمد کلیم اور ذولفقار علی نے میچ کو سپر وائز کیا ۔جبکہ محمد عارف نے سکورنگ کے فرائض سرانجام دیٗ۔