استنبول (اے پی پی) ترک چائے کی سالانہ پیداوار 2 لاکھ 95 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔ ترکی کے نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی کی وزارت خوراک و زراعت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال چائے کی سالانہ پیداوار 2 لاکھ 95 ہزار ٹن ہوئی ہے جو کہ 2017ء میں 2 لاکھ ٹن تھی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ یہ پیداوار مشرقی بحیرہ اسود کے علاقے آرتوین، ریزے ، ترابزون اور گیرے سون سے حاصل کی گئی۔