اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے ملک ریاض کے اہل خانہ اور برطانوی حکومت کے درمیان ہونے والے تصفیے سے ملنے والے 19 کروڑ پائونڈ(38ارب روپے ) پر واضح کیا ہے کہ اس رقم کو وفاقی حکومت سماجی بہبود اور غریبوں کیلئے استعمال کریگی ۔اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ تصفیے کے معاہدے میں ون ہائیڈ پارک کی فروخت اور اس سے حاصل رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کرنا بھی شامل ہے ، یہ رقم سپریم کورٹ کے نیشنل بینک اکائونٹ میں منتقل کیے گئے ،وفاقی حکومت نے سماجی بہبود اور غریبوں پر خرچ کرنے کیلئے اس رقم کو حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹس میں انہوں نے اس معاملے پر کیے گئے معاہدے اور اس کی پیچیدگیوں پر کوئی تبصرہ نہ کرنے کی بات کو دہراتے ہوئے لکھا کہ حکومت پاکستان نے اس معاملے پر اس سے مزید آگے نہ جانے کیلئے ایک رازداری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ،حکومت اس سے انحراف نہیں کرے گی ،حکومت اس وقت ایسے مزید معاملات میں برطانیہ سمیت دیگر حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور لاکھوں ڈالرز مالیت کی مزید وصولی کا امکان ہے ۔ شہزاد اکبر