واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں اور شمالی کوریا معاہدوں کی پاسداری کر رہا ہے جو انہوں نے شمالی کوریا کے لیڈر کم یانگ ان کے ساتھ جون میں سنگاپور کے سر براہی اجلاس میں کئے تھے ۔ نیو جرسی میں کاروباری ر ہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری طور پر عدم مسلح ہونے کی صورت حال پر گفتگو میں دفاعی انداز اختیار کرتے ہوئے دکھائی د ئیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپان کی فضا پر مزید میزائل نہیں اڑ رہے اور مزید کوئی راکٹ نہیں اڑ رہے ۔ کوئی جوہری تجربے نہیں ہورہے ۔ ہمارے شمالی کوریا کے ساتھ اچھے تعلقا ت ہیں اس لئے ہم دیکھتے ہیں کہ یہ سلسلہ کیسے آگے چلتا ہے ۔ مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ چین اب خوش نہیں ہے لیکن ہم اس معاملے کا بھی بہت آسانی سے کوئی حل نکال لیں گے ۔شمالی کوریا کے حوالے سے ہم ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ ہمارے بہت اچھے مذاکرات ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اگلی سہ ماہی میں ملک کی مجموعی پیداواری افزائش میں پانچ فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو سکتا ہے ۔