اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک بنا رہے ہیں، وزارت خارجہ میں قائم کشمیر سیل ان سے رابطے میں رہے گا ، معلومات کا تبادلہ، اہم ہدایات کی ترسیل جاری رہے گی ۔ وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں قائم کشمیر سیل کا دورہ کیااورسیل کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔شاہ محمود قریشی نے کہا دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی سفارتخانے ہیں وہاںکشمیر ڈیسک بنا رہے ہیں اور فوکل پرسن تعینات کرنے جارہے ہیں ، کشمیر سیل ان کے ساتھ رابطے میں رہے گا ، کشمیر سیل 24گھنٹے کام کرتا رہے گا۔ این این آئی کے مطابق وزیر خارجہ سے سابق سینیٹر جاوید جبار نے ملاقات کی جس میں علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔