لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ووکیشنل اینڈ ٹریننگ کونسل کے چیئرمین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار کو عدالت کے حکم کے باوجود ریگولر نہیں کیا جا رہا،دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ نے ایڈمنسٹریٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ میں نصیر احمد کی درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود دادرسی نہیں کی جا رہی ہے ۔ علاوہ زریں اہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی ار) کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔