راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے ) سابق وزیراعظم شاہد خاقا ن عبا سی اور پی ٹی آ ئی ترجمان فواد چودھری کیخلاف لارجز بنچ کو سماعت کیلئے بھجوائی گئی توہین عدالت کی درخواستیں واپس کر دی گئیں ،لاہور ہائی کورٹ نے سما عت کیلئے ڈویژن بنچ مقرر کر دیا ،ہائی کورٹ راولپنڈ ی کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شاہد محمود عبا سی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواستوں پر ابتدا ئی سما عت کرتے ہوئے پیمرا ،سابق وزیراعظم اور ترجما ن پی ٹی آ ئی فواد چودھری کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔عدالت نے پیمراکو 16 جولائی کوشاہد خاقان عبا سی اور فواد چودھر ی کے بیانات اورتقریر کا ریکار ڈ عدا لت میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ توہین عدا لت کی درخواستیں مسعود عبا سی ،خرم مسعود کیا نی اور حفظہ بخاری نے دائر کی تھیں جبکہ اپیلٹ ٹریبونل کے جسٹس عبا دالرحمٰن لودھی کے فیصلوں کو شاہد خاقان عبا سی اور فواد چودھری نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔