لاہور(کلچرل رپورٹر)تھیٹر ڈراموں کے حصول کیلئے اداکاراؤں کا جنسی استحصال جاری،متاثرہ اداکارائیں غصے میں میڈیا کو بیان دیتی ہیں بعدازاں شورمچانے اور ڈرامے سے کٹ کرنے اور کاسٹ نہ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں جس سے وہ اپنے بیان اور ہونے والے جنسی استحصال سے مکرجاتی ہیں،ذرائع کا دعویٰ،ذرائع کے مطابق سٹیج ڈراموں میں کام دلانے کے عوض اداکاراؤں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا جارہاہے جو اداکارائیں اس مکروہ عمل کا حصہ نہیں بنتیں انہیں ڈرامہ کی کاسٹ میں شامل نہیں کیا جاتا۔ذرائع نے بتایاکہ جن اداکاراؤں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی اور انہوں نے مزاحمت کرکے خود کو بچایا اور غصے میں آکر اس زیادتی کا میڈیا کو بتایا انہیں ڈرامہ سے کٹ کرنے اور آئندہ کاسٹ نہ کرنے کی دھمکیاں دی گئیں جس پر مجبور ہو کر وہ اپنے بیان سے مکر گئیں کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں ا ٓیا گزشتہ دنوں بھی ایسے دوتین واقعات سامنے آئے جن میں تھیٹر کے سینئرافراد نے کچھ اداکاراؤں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر بعد میں مزاحمت پر انہیں ڈرا دھمکا کر اپنی مرضی کے بیان دلوادئیے ۔ذرائع کا کہنا ہے مانیٹرنگ ٹیمیں اور تھیٹر انتظامیہ اس طرح کے واقعات پر سخت ایکشن لیں۔