لاہور( این این آئی)جمعیت علمائے اسلام ( ف) نے آزادی مارچ کیلئے پارٹی ترانہ تیار کرلیا جس میں ’’ گو نیازی گو ‘‘ کا نعرہ بھی شامل ہے ۔بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے 27اکتوبرکواسلام آباد کی طرف آزاد ی مارچ کے موقع پر تیار کئے گئے پارٹی ترانہ کے بول ہیں ’’فضل الرحمٰن آرہاہے ،ایک طوفان لارہا ہے ،بن کے بادل چھا رہاہے ،سوچ توں اب کیا رہاہے ،چھوڑ کرسی ، چھوڑ کرسی کرکنارا،پھر نہ دیکھیں منہ تمہارا ،گو نیازی گو ،گو نیازی گو ۔قوم نے ہے ملکر پکارا ، اب نہیں ہے کوئی چارہ گونیازی گو ، گو نیازی گو ‘‘۔پارٹی تراناسوشل میڈیا پر بھی چلایا جارہاہے ۔