جمیکا ( آن لائن )دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ زیرو گریویٹی میں بھی سب سے آگے نکل گئے ۔ جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے فرانس میں سائنسی تحقیق کیلئے بنائے گئے طیارے میں دوڑ کا مقابلہ کیا جہاں مصنوعی طور پر کشش ثقل صفر رکھی گئی تھی ۔ صفر کشش ثقل نے دنیا کے تیزترین انسان کو پریشان تو کیا تاہم بھاگتے دوڑتے اور اڑتے ہوئے وہ سب کو پیچھے چھوڑ کر ریس جیتنے میں کامیاب رہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یوسین بولٹ کچھ مواقع پر بے بس بھی دکھائی دئیے اور دوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کئی بار ڈھیر بھی ہوئے ۔