ہملٹن (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت کو 2 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کرلیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 161 رنز بنائے ۔ سوفی ڈیوائن نے 72رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سیتروالٹ 31، بیٹس 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ شرما نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم 4 وکٹوں پر 159 رنز بنا سکی۔ مندھانہ کی 86رنز کی شاندار اننگز بھی میچ نہ جتوا سکی۔ سوفی ڈیوائن 2، کیسپرک اور کیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سوفی ڈیوائن میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ نیوزی لینڈ نے پہلے دو میچوں میں بھی بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔