اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)آزادی کپ ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ کی پریس کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد ٹین پین باؤلنگ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سلیم بیگ کی جانب سے قومی ٹین پین باؤلنگ چمپئین میں اسلام آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے تین بار قومی ٹائٹل اپنے نام کرنے اور پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن اور ٹین پین گیمز کے کامیابی کیلئے دن رات ایک کرکے ٹین پین گیمز کو اس مقام پر لانے میں اہم کردار ادا کرنے پر اعجاز الرحمن کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔اعجاز الرحمان نے کہا کہ ہم اپنے ملک اور قوم کیلئے کھیل رہے ہے اور دلی خواہش ہے کہ ہم ٹین پین باؤلنگ کھیل میں دنیا میں اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کر سکے۔