لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کے نامور اداکار فہد مصطفی نے والد صلاح الدین تنیو کی تصویر شیئر کرکے ان کے لیے محبت بھرا پیغام بھی دیا ہے ۔ انسٹاگرام پر انہوں نے والد کی ایک تصویر شیئر کی جو ممکنہ طور پر کسی ڈرامے کا سکرین شاٹ ہے ۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ فہد نے والد کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی، اور ان دونوں تصاویر میں قدر مشترک ان کی مونچھیں ہیں۔ فہد مصطفی نے تصاویر کے ساتھ عنوان تحریر کیا "ایک نسل سے دوسری نسل کی جانب۔"انہوں نے اپنے والد صلاح الدین تنیو کو نتھی کرتے ہوئے کہا کہ "آپ سے بہت پیار کرتا ہوں بابا"۔