کولمبو (سپورٹس رپورٹر) سری لنکا میں جاری اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اور کویت کی ٹیموں کے درمیان میچ ٹائران فرنینڈو سٹیڈیم موراٹوا میں کھیلا گیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے کویت کیخلاف میچ میں 163 رنز سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے برق رفتار نصف سنچری سکور کی۔ محمد و سیم نے 20 گیندوں پر 55 رنز بنائے ۔ ان کی اننگ میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے ۔باؤلنگ میں محمد وسیم نے 9 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے 3 اوورز میڈن کیے ۔بہترین کارکردگی کی بنیاد پر محمد وسیم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی جانب سے قاسم اکرم نے 4 کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا۔ قاسم اکرم نے 6.4 اوورز میں 38 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابوہریرہ نے 2 اور عباس آفریدی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔335رنز کے تعاقب میں کویت انڈر 19 کرکٹ ٹیم مقررہ 43.4 اوورز میں172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔