لا ہو ر ( کر ا ئم ر پو ر ٹر ) وویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی برینڈ ایمبیسڈر بن گئیں۔ ثناء میر نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے انہیں اتھارٹی کی ایمبیسڈر کیپ پیش کی۔ڈی آئی جی کامران خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پراجیکٹ میں 25 فیصد خواتین فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔ ثناء میر کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا جہاں انہوں نے پولیس کمیونیکیشن افسران سے خطاب بھی کیا۔ سابق کپتان نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 کے لائیو پروگرام میں شرکت بھی کی۔