نیو یارک (سپورٹس ڈ یسک )امریکی باکسر جارج مسویڈل نے ویلٹر ویٹ چیمپئن کمارو عثمان کا چیلنج قبول کرلیا۔ یہ فائٹ ابو ظہبی کے قریب ایک جزیرے میں ہفتے کو ہوگی۔ جارج مسویڈل اپنے پہلے یو ایف سی ورلڈ ٹائٹل کے لئے بولی لگائیں گے ۔ویلٹر ویٹ چیمپئن عثمان کو یو ایف سی 251 میں گلبرٹ برنس کا مقابلہ کرنا تھا لیکن برازیلین مقابلے سے دستبردار ہوگئے ۔ لیکن یو ایف سی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں باکسرز کی فائٹ کورونا وائرس ٹیسٹ سے مشروط ہے۔