لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہوربورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ہونہار طالب علم وہاب یوسف نے 981نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔ترجمان کے مطابق وہاب یوسف 981،پروپز اقبال967،محمدعثمان938،مشرف علی نے 900 نمبر لیکر بالترتیب پہلے ،دوسرے ،تیسر ے اورچوتھے نمبر پررہے ہیں۔امسال جامعہ نعیمیہ کے طالب علموں نے میٹرک کے نتائج میں 100فیصد کامیاب حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق رضوان حیدر898،حمزہ خالد853،محمداکرام842،احسان اﷲ810 ،وقاص مشتاق 780، محمدنعیم773، ذیشان 773، شیراز عظیم770،طلحہ سحر748، محمداحتشام718، ماجد علی705،میاں کبیر علی نے 701نمبر حاصل کئے ۔جبکہ کامیابی حاصل کرنے والوں میں شاذل عظیم،محمدادریس،محمدشرافت،مستقیم اکرام،ث بخت جمال،محمدوقاص،شہبازعلی بھی شامل ہیں۔طالب علموں کے والدین نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر ادارے کے سربراہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی ،پروفیسر عبدالستار شاکر ، پروفیسر وارث علی شاہین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ شاندار نتائج اساتذہ کی محنت اورخلوص کاثمر ہے ۔