ٹوکیو ( نیٹ نیوز ) جاپانی کسٹم حکام نے کوبی شہر کی بندرگاہ سے 73 ملین ڈالر مالیت کی 400 کلو افیون پکڑ لی۔حکام کے مطابق شہر میں منشیات کے حوالے سے یہ انکشاف گزشتہ ماہ کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے منشیات پکڑی جو مقدار کے لحاظ سے جاپان میں پکڑی جانے والی منشیات کی سب سے بڑی کھیپ ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے فی الحال اضافی معلومات فراہم نہیں کر سکتے۔