جہانیاں(نامہ نگار) سسرالیوں نے گھریلو جھگڑے پر بہو کو جلتے تنور میں پھینک دیا جسے زخمی حالت می ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔واقعہ جہانیاں کے نواحی چک 115 دس آر میں پیش آیا۔ فرزانہ کا جسم بری طرح جھلس گیا ۔ تشویش ناک حالت کے باعث فرزانہ کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سے نشترہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے ۔ڈی پی او خانیوال عمر سعید نے واقعہ کا نوٹس لینے پر جہانیاں پولیس نے چھاپا مارکر دیور فخر عباس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔