کابل(این این آئی)افغان دارالحکومت کابل میں بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد جرمن حکام نے افغانستان میں جاری پولیس کا ایک تربیتی پروگرام معطل کر دیا ہے ۔ جرمن وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہاگیاکہ سخت ترین سکیورٹی کے باوجود کابل میں ان کے اہلکاروں کے زیر استعمال عمارتیں قابل رہائش نہیں رہیں۔