اسلام آباد( خبر نگار خصوصی)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس(ر) دوست محمد خان گھرمیں آگ بھڑکنے سے جھلس گئے ۔ذرائع کے مطابق جسٹس( ر) دوست محمدخان گزشتہ روز اپنے کمرے میں اے سی کی خرابی کی وجہ سے لگنے والی آگ سے جھلسے ،انہیں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ ترجمان پمز انتظامیہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ دوست محمدخان کو پمز ہسپتال کے برن وارڈ لایا گیا ، ان کا جسم کا 22 فی صد حصہ جل گیاہے ۔ جسٹس دوست محمدخان کو پمز ہسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔