حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار )جشن آزادی کی تقریبا ت کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جمنیزیم اوکاڑہ میں انٹر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ٹورنا منٹ اور ٹیبل ٹینس کے فائنل میچ منعقد ہوئے ۔بیڈمنٹن کا فائنل علی افضل نے جیت لیا جبکہ ٹیبل ٹینس کا فائنل میچ فواد نے جیتا ۔تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر ،ڈی او ایجوکیشن چوہدری اکرم اور ڈی او سپورٹس چوہدری عبدلقیوم نے پوزیشن ہولڈز کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔