مظفرگڑھ (نامہ نگار)چیئرمین پاکستان عوامی راج پارٹی وسابق ایم این اے جمشید احمد دستی نے جمعیت علماء اسلام ف کے احتجاجی مارچ میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے ۔مظفرگڑھ میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں لاقانونیت، ناانصافی ،کرپشن، لوٹ مار اور پولیس گردی سے نجات کے لئے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے نام پر عوام سے تاریخی فراڈ کیا گیا ،آج کہاں ہیں صوبہ محاذ کے وہ رہنما جنہوں نے 100 دن میں صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کے معاہدے کرکے سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنایا ۔