لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے نفسیاتی مریض کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹر عبدالعزیز اور ڈاکٹر بلال کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کردیا ۔ 25 سالہ محمد یوسف ذہنی مریض لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے گزشتہ روز اس نے چھلانگ لگانے کی کوشش کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ نے اسے نیچے اتار لیا ۔