نیویارک (نیٹ نیوز) امریکہ کی ایک کمپنی کے مالک کیتھ رینئر کو جنسی جرائم میں ملوث ہونے پر 120 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔نیویارک کی عدالت نے 60 سالہ کیتھ کو منظم طریقے سے بچوں اور عورتوں کا جنسی استحصال کرنے اور دیگر جرائم پر سزا سنائی جبکہ 17 لاکھ ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا۔کیتھ کے وکیل نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انک موکل کیخلاف میڈیا مہم چلائی گئی ہے ۔