لاہور(شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ نور نے کہا ہے کہ مجھے اپنی زندگی میں صرف ایک پچھتاوا ہے کہ میں نے جن لوگوں پر بھی اعتماد کیا ان سے مجھے دکھ ہی پہنچا اور انہوں نے میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ۔ نور نے کہا کہ میں نے شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور میں اپنی زندگی اطمینان سے گزار رہی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ نیا سال میر ی زندگی میں خوشیوں کا سال ثابت ہو اور میں اسی طرح دلی اطمینان محسوس کرتی ہوں ۔ نور نے کہا کہ چھٹیاں منانے کیلئے لندن میں ہوں اور جلد پاکستان واپس آئوں گی۔