تہران ( نیٹ نیوز )ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امر یکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے لچک کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل پروگرام پر واشنگٹن سے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر امر یکہ مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کو اسلحہ کی فروخت بند کر دے تو ہم بھی بیلسٹک میزائل پروگرام کا معاملہ مذاکرات کی میز پر لانے کو تیار ہیں ۔ ادھر ایران کے سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای نے کہا ہے کہ جوہری ڈیل کے تحت عائد ذمہ داریوں میں بتدریج کمی لانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔ اس ڈیل میں یورپی ممالک نے گیارہ وعدے د ئیے تھے اور ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا۔