لندن (سپورٹس ڈیسک)ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ ہارنے کے بعد انگلینڈ کے لیجنڈری سابق ٹیسٹ کپتان جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ جو روٹ فطری کپتان نہیں ہیں۔اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں کینگروز نے 5 میچوں کی سیریز میں دوایک کی برتری حاصل کرتے ہوئے ایشز برقرار رکھنے کا اعزاز حاصل کیا۔سیریز میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کی بیٹنگ پرفارمنس اور کپتانی کی وجہ سے ان پر تنقید بڑھنے لگا ،سابق ٹیسٹ کرکٹر جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ جو روٹ فطری کپتان نہیں ہیں