اسلام آباد (خبرنگار )لاہور ہائی کورٹ میں سولہ ایڈیشنل ججز کی تقرری کے معا ملے میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ناموں پر اتفاق نہ ہو سکا ۔لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز تقرر کے لیے اجلاس چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوا جس میں سپریم کورٹ کے سینئر ممبر ججز، لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، وفاقی اور صوبائی وزرا کے علاوہ اٹارنی جنرل اور وکلا نمائندے شریک ہو ئے ، اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں سولہ ججز کے تقرر پر غور کیا گیا ،جن میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل، ایڈووکیٹ علی ضیا باجوہ،ایڈووکیٹ عابد چٹھہ، ایڈووکیٹ تنویر سلطان ،ایڈووکیٹ حسن مخدوم، ایڈووکیٹ راحیل کامران شیخ، ایڈووکیٹ افتخار میاں،ایڈووکیٹ انتخاب حسین شاہ، ایڈووکیٹ طارق ندیم، ایڈیشنل پراسیکیویٹر جنرل پنجاب احمد رضا ،ایڈووکیٹ امجد رفیق، ایڈووکیٹ رانا آصف سعید، ایڈووکیٹ سرفراز احمد چیمہ،تین سیشن ججز عرفان سعید، ہمایوں امتیاز اور صفدر سلیم کے نامو ں پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں سولہ ایڈیشنل ججز کی تقرری کے معا ملے میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ناموں پر اتفاق نہ ہو سکا جس کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ججز کے لیے پیش کیے گئے تمام سولہ نام واپس لے لیے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نئے نام جوڈیشل کمیشن کو پیش کریں گے ۔