نیو یارک(آن لائن) معروف امریکی جریدے فوربز نے سال 2020 کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی ہے ۔فوربز میگزین کے مطابق لگاتار تیسرے سال بھی آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔جیف بیزوس 113 ارب ڈالرز اثاثوں کے ساتھ ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 98 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے جب کہ برنارڈ ارنالٹ 76 ارب ڈالرز دولت کے ساتھ تیسرے ، وارن بفٹ 67 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔علاوہ ازیں امریکی ٹی وی شو کی میزبان اوپرا ونفری، جارج لوکاس اور سٹیون سپیلبرگ بھی دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست کا حصہ ہیں۔