اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)یوم دفاع پرجی ایچ کیو راولپنڈی کی مرکزی تقریب کے دوران 65کی جنگ کے حوالے سے دکھائی گئی دستاویزی فلم میں شہدا کے اہلخانہ کے تاثرات نے شرکا کی آنکھیں نم کر دیں۔ دستاویزی فلم میں دشمن کو دی گئی عبرتناک شکست کی کہانی بیان کی گئی۔ ڈاکیومنٹری میں شہدا کے اہلخانہ کے تاثرات بھی پیش کئے گئے جس نے تقریب کے شرکا کی آنکھیں نم کر دیں۔مرکزی تقریب میں کشمیر میں ہونیوالے مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا۔شہدا کے حوالے سے ایک ڈاکیومینٹری بھی پیش کی گئی جس میں شہدا کے اہل خانہ کے مختصر انٹرویو شامل کیے گئے ۔